26 فروری، 2026، 9:06 PM

افغانستان کا پاکستان پر جوابی حملہ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ+ ویڈیو

افغانستان کا پاکستان پر جوابی حملہ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ+ ویڈیو

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان نے حالیہ فضائی حملوں کے ردعمل میں پاکستان کے سرحدی ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی ہے، جس کے بعد پاکستان افغان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی عبوری حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ پکتیکا اور ننگرہار صوبوں پر مبینہ فضائی حملوں کے جواب میں پاکستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب لبنانی نشریاتی ادارے المیادین نے بھی ایک افغان فوجی اہلکار کے حوالے سے سرحدی مقامات پر جوابی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ افغان سیکیورٹی ذریعے کے مطابق افغان فورسز نے پاکستان کی 10 فوجی چوکیاں قبضے میں لینے اور مزید 5 کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن کے ساتھ وسیع علاقوں میں جھڑپوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز نے افغان حکومت کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستان کے ساتھ سرحد پر بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ادھر خبرگزاری صدای افغان (آوا) نے سرحدی علاقوں میں حملوں کی مبینہ ویڈیوز نشر کرتے ہوئے ایک طالبان عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ مشرقی صوبوں میں پاکستانی فوج کے خلاف “جوابی کارروائی” شروع کر دی گئی ہے۔

تاحال پاکستان کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق صورتحال نہایت حساس ہے اور اگر کشیدگی کم نہ ہوئی تو خطے کے امن و استحکام پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

News ID 1938289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha